جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

علی رضا عابدی خفیہ طورپر کون سا کام کررہے تھے جس کی وجہ سے سازش کے تحت ان کو قتل کیاگیا؟بڑادعویٰ کردیاگیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی اور سابق سینئر رہنما سردار خان نے علی رضا عابدی کے قتل کو سازش قرار دے دیا۔خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ علی رضا عابدی کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی،موجودہ حکومت کا حصہ ہیں اور بات بھی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 8دسمبر کے واقعے کے بعد وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھا تھا کہ شہر کی صورتحال پر نظر رکھیں۔ایم کیو ایم سربراہ نے کہا کہ حکومت میں مزید شامل رہنے یا نہ رہنے کا جائزہ

بھی لیا جائے گا، اس سازش کو بے نقاب کرنا ہوگا ۔سابق سینئر رہنما سردار احمد نے کہا کہ علی رضا عابدی ایم کیوایم کے دھڑوں کو ایک کرنے کی کوشش میں تھے،انہیں سازش کے تحت مارا گیا ۔انہوں نے بھی کہا کہ علی رضا عابدی نے قتل سے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے 3 سے 4 دھڑے ہیں، یہ تمام کراچی اور مہاجروں کی بات کرتے ہیں۔ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے ایک حقائق اور بحالی کمیٹی بنائی ہے جہاں ایم کیو ایم، کراچی اور شہری سندھ کی تنظیموں کو اکٹھاکیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…