بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

علی رضاعابدی کا قتل،وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی اورگورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوازشریف پرسنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ہے، کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ علی رضا عابدی کے قتل کے واقعے کی کڑیاں مل رہی ہیں اور مجرم جلد گرفتار ہوں گے۔ایم کیو ایم کی تعریف کروں گا کہ انہوں نے واقعے پر انتشار نہیں پھیلایا اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بدھ کو کراچی کے دورے پر پہنچے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔

انہیں ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے اور اس حوالے سے حکومت و اپوزیشن میں مکمل اتفاق رائے ہے، علی رضا عابدی کے قتل کے واقعے کی کڑیاں مل رہی ہیں اور مجرم جلد گرفتار ہوں گے، ہر زاویہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں، باہر کے اور اندر کے تمام عناصر کو دیکھا جارہا ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے اس پیغام کے ساتھ کراچی بھیجا ہے کہ شہر قائد کے امن کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، واقعے میں ملوث ہر ملزم اور سہولت کار کو گرفتار کریں گے چاہے وہ باہر کا ہو یا اندر کا شخص ہے، کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایم کیو ایم کی تعریف کروں گا کہ انہوں نے واقعے پر انتشار نہیں پھیلایا اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، دہشتگردی کے ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے، اس حوالے سے عملی اقدامات کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی امن کا گہوارہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ہم ایک ٹیم بن کر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت آ گیا ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ عوام کا اعتماد پی ٹی آئی حکومت پر ہے، رینجرز، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے کراچی میں امن بحال کیا۔وفاق اور صوبے مل کر دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کریں گے،

وزیرِ اعظم کا پیغام ہے دہشت گردوں کے خاتمے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت ہو رہی ہے، قاتلوں تک جلد پہنچ جائیں گے، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی شروع والا کون تھا، کیا یہ نواز شریف کے زیر سایہ نہیں ہوئی، کیا بانی ایم کیو ایم نواز شریف کے اتحادی نہیں تھے اور ان کے اشارے پر کراچی کھلتا اور بند ہوتا نہیں تھا، اس وقت نواز شریف کہاں سو رہے تھے، اگر نواز شریف میں سیاسی عزم ہوتا تو پہلے دن سے امن قائم کرتے، درحقیقت کراچی میں یہ امن سیکیورٹی اداروں نے قائم کیا ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کو جنم لینے نہیں دیں گے، شہری گھبرائیں نہیں، وفاقی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل کی صرف مذمت نہیں کی،دہشت گردی کے خلاف باقاعدہ حکمت عملی بنارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…