منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چند بڑی کمپنیوں کو نوازنے کیلئے موبائل فون پر نئے ٹیکس لگائے جا رہے اگر یہ کام کیا جائے تو سالانہ حکومت کو 60ارب روپے ریونیو دے سکتے ہیں آل پاکستان موبائل ایسوسی ایشن نے حکومت کو شاندار پیشکش کر دی

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز  ڈیسک) آل پاکستان موبائل ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ منیر بیگ مرزا نے کہا ہے کہ ا ستعمال شدہ موبائل فون کی درآمد کا طریقہ کار حکومت 15دن کے اندر وضع کرے نہیں تہ ملک گیر ہڑتاکل کی کال دیں گے، پی ٹی اے چند بڑی کمپنیوں کو نوازنے کیلئے موبائل فون پر نئے ٹیکس عائد کر رہی ہے،موبائل فون کیلئے ایک آسان درآمدی پالیسی بنا لی جائے تو موبائل فون کے

تاجر حکومت کو60ارب روپے کا سالانہ کا ریونیو دے سکتے ہیں۔بدھ کو آل پاکستان موبائل ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ منیر بیگ مرزا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) چند بڑی کمپنیوں کو نوازنے کیلئے موبائل فون پر نئے ٹیکس عائد کر رہی ہے۔ پی ٹی اے کے ایسے اقدامات لاکھوں چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے۔اگرموبائل فون کیلئے ایک آسان درآمدی پالیسی بنا لی جائے تو موبائل فون کے تاجر حکومت کو60ارب روپے کا سالانہ کا ریونیو دے سکتے ہیں۔پی ٹی اے جانتی ہے کہ جی ایس ایم اے سے منظور شدہ موبائل فون بین الاقوامی معیار کے ہوتے ہیں لیکن پھر بھی موبائل فون کی درآمد پر ڈیوٹی عائد کر کے چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پی ٹی اے موبائل انڈسٹری میں چند کمپنیوں کی اجارہداری قائم کرنا چاہتی ہے جو نہیں ہونے دیں گیمنیر بیگ نے کہا کہ گدھے اور گھوڑے میں فرق واضح ہوتا ہے پھر نئے اور پرانے موبائل فون کی یکساں قیمت کیسے مقرر کی جا ستی ہے۔اس سال جون سے پی ٹی اے کی جانب سے موبائل ویری فکیشن سسٹم ڈی آئی آ ر بی ایس کے اطلاق کے بعد سے موبائل فون کا کاروبار عملی طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ پی ٹی اے میڈیا پر منظم میڈیا مہم میں یہ کہ رہا ہے کہ31دسمبر کے بعد پرانے فون بند کر دیے جائیں گے۔ اس لیے لوگ موبائل فون نہیں خرید رہے۔اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو شٹر ڈائون ہڑتال کریں گے۔ استعمال شدہ موبائل فون کی درآمد کا طریقہ کار حکومت 15دن کے اندر وضع کرے نہیں تہ ملک گیر ہڑتاکل کی کال دیں گے جس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…