منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

اگر آپ نے قائد اعظم کابستر، جائے نماز، تخت، ایش ٹرے، صابن دانی، کرسی اور دیگر چیزیں اصلی حالت میں دیکھنی ہیں تو یہاں جائیں

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(اے این این )صوبائی دارالحکومت پشاور میں نشترآباد میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیام گاہ کو قومی ورثہ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور کے ہمراہ نشتر آباد میں بنگلہ نمبر دوکا دورہ کیا جہاں بانی پاکستان قائداعظم نے 19 سے 27 نومبر 1945 تک 9 دن قیام کیا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ اس گھر کو قومی ورثہ قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے محکمہ آثار قدیمہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، نشتر آباد میں واقع تاریخی گھر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مقیم رہے، اس دوران ان کے استعمال کی کئی چیزیں آج بھی اصل حالت میں یہاں موجود ہیں۔بستر، جائے نماز، تخت، ایش ٹرے، صابن دانی، کرسی اور دیگر چیزیں اپنی اصلی حالت میں محفوظ ہیں۔قیام پاکستان سے پہلے 1942 میں خان بہادر محمد محسن خان کی جانب سے تعمیر کردہ گھر کو قومی ورثہ قرار دینے کے عوامی مطالبے پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے محکمہ آثار قدیمہ کو مراسلہ جاری کر دیا، 76 سال پرانے گھر کی دیکھ بھال خان بہادر کے دو صاحبزادے کرتے تھے جن میں سے ایک کا انتقال ہو چکا ہے ، دوسرے بیٹے پرویز حسن نے کہا کہ اس عمر میں ان کے لئے اس گھر کی دیکھ بھال مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی سطح پر اس گھر کو درست حالت میں رکھنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…