جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ ڈیم جس کا پانی شدید سردی سے جم گیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /اسلام آباد/لاہور (این این آئی)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ٗ زیارت میں رواں موسم سرما کا سرد ترین دن رہا ٗجہاں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے شمال میں شدید سردی کی لہر برقرار رہی ٗوادی زیارت صوبے کا سرد ترین مقام رہا ٗجہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

زیارت میں شدید سردی کے باعث اسٹوریج ڈیم کا پانی جم گیاادھر قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ٗ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اعشاریہ ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔وادی میں صبح سے رات تک سرد ہوائیں چلتی رہیں ٗگھروں اور باہر نکلنے والے شہری سردی کی شدت سے بچنے کے لئے مختلف ذرائع کا استعمال کرتے رہے اس کے علاوہ ژوب اور دالبندین میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔پنجگوراورخضدار میں بھی شدید سردی کی لہر موجود رہی جہاں کا درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ادھر صوبے کے گرم ترین علاقے سبی میں بھی شدید سردی رہی جس کے باعث لوگو گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے اور درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ادھر پنجاب میں پھول نگر، جمبر، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں شدید دھندچھائی رہی، قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر دھند کے باعث حد نگاہ صفر سے 20 میٹر تک رہ گئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس عمران احمد نے بتایا ہے کہ ایم ٹو فیصل آبادسے گوجرہ اور لاہور سے کوٹ مومن تک شدید دھند کی وجہ سے بند رہی جبکہ خانیوال ملتان موٹر وے حد نگاہ بہتر ہونے پر کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ڈرائیور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں جبکہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ترجمان موٹر وے نے کہا کہ شہری موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران ملک کا سرد ترین مقام اسکردو رہا جہاں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کالام اور استور میں منفی 8، قلات میں منفی 7، گلگت منفی 6، کوئٹہ اور راولا کوٹ میں منفی 5، مالم جبہ، دیر اور بگروٹ میں درجہ حرارت منفی 4ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا ہے جبکہ کراچی میں 11، لاہور میں 3، پشاور میں ایک، مظفر آباد میں صفر، فیصل آباد میں 2، ملتان میں 5 ، جبکہ حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چند روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں رات کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید اور ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…