تہران(نیوز ڈیسک)ایران نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔ قومی سلامتی کی ملکی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے بدھ کو خبر رساں ادارے تسینم کو بتایا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والے رابطے اور بات چیت کے بارے میں کابل حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم تسنیم نے مذاکرات
کی تاریخ یا مقام کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ شمخانی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے خطے میں استحکام کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے۔ ان کے بقول دونوں ممالک کے مابین تعاون سے یقینی طور پر افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر مثبت اثر پڑے گا۔