لاہور(نیوز ڈیسک) سات سال قید کی سزا پانے والے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں 4470نمبر اندراج کر دیا ‘جیل کے رجسٹر نمبر پانچ جس کو ایڈمشن رجسٹر بھی کہتے ہیں اس میں نواز شریف کا نمبر درج کیا گیا ہے۔نواز شریف جب تک جیل میں رہیں گے ان کی شناخت کے لئے یہی نمبر استعمال ہوگا ۔مزید بتایاگیا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے سروسز ہسپتال سے بلائے گئے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے 45 منٹ تک سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کیااوران کا بلڈ پریشر
اور شوگر لیول نارمل قرارد یا۔نواز شریف نے اپنی بیرک سے ملحقہ صحن میں چہل قدمی بھی کی۔نواز شریف کو رات گئے گھر سے آنے والی ادویات بھی پہنچاد ی گئی ہیں جبکہ انہوں نے قرآن مجید ،دینی اورادبی کتابیں بھی منگوالی ہیں۔ملاقات کیلئے مقررہ دن نواز شریف سے خونی رشتے داراوروکلا ء ملاقات کے لیے آسکتے ہیں۔ دوست احباب اورپارٹی رہنمائوں سے ملاقات کی لسٹ پہلے نوازشریف کوبھجوائی جائے گی اورنوازشریف کوجن سے ملنا ہوگا ان کے ناموںسے سپرنٹنڈنٹ کوآگاہ کیا جائیگا ۔