پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

انگریزی میں بات کرتی یہ لڑکی کون ہے؟شکل سے معصوم اور شریف نظر آنیوالی یہ لڑکی کس کام میں ملوث نکلی ؟ پکڑے جانے پر کیا کہا؟

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں سنار کی دکان پر دو روز قبل چوری کرنیوالی لڑکی صدر میں چوڑیاں بیچتے پکڑی گئی، سناروں نے مل کر اس لڑکی کو کیسے پکڑا؟ جان کر آپ کو بھی حیران رہ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے طارق روڈ پر ایک لڑکی نے دو روز قبل سنار کی دکان پر چوری کی ، دوسرے دن وہی چوڑیاں صدر میں بیچنے آگئی، سی سی ٹی وی

کی پہلی ویڈیو سناروں نے آپس میں وٹس ایپ گروپ پر شیئر کر رکھی تھی جس کے ذریعے صدر کے سنار نے لڑکی کو پہچان لیا اور فوری طور پر اس سے چوڑیاں برآمد کر لیں۔ اس دوران سنار کی دکان پر اس لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی گئی جس میں وہ اعتراف جرم کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ اس سے غلطی ہوئی اور اس نے اپنی غلطی مان لی ہے۔ ویڈیو بنانے پر لڑکی نے درخواست کی کہ اس کی ویڈیو نہ بنائی جائے ۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ اس نے پہلی بار یہ کام کیا ہے اور اس کا کوئی گروپ نہیں۔ ایک سنار نے شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نشے کی عادی معلوم ہوتی ہے تاہم لڑکی نے اس پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تلاشی لے لی جائے اس کے پاس نشے کیلئے کوئی چیز نہیں۔ تاہم لڑکی کی آنکھوں کے گرد حلقے اور اس کے بولنے کے انداز اور جسمانی ساخت سے معلوم ہو رہا تھا کہ وہ نشے کی عادی ہے ۔ لڑکی نے چوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی فیس جمع کروانی تھی اس لئے اس نے چوری کی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف مقامات پر موجود قیمتی اشیا کی دکانوں سے نشے کے عادی افراد اور خواتین چیزیں چوری کرتے پکڑے جا چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد نوجوان لڑکے لڑکیوں کی ہے جو کہ آئس نشے کی لت میں مبتلا تھے اور اپنا نشہ پورا کرنے کیلئے چیزیں چرا کر بیچنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…