اسلام آباد(سی پی پی )وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عوامی مسائل کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی ٹوئیٹر پر متحرک ہو گئے ہیں ‘آسک افتخار درانی نامی ہیش ٹیگ متعارف کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوامی شکایات دور کرنے کے لیے عوام سے رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ۔
پی ٹی آئی نے شکایات سیل کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے‘سوشل میڈیا پر عوام کے مسائل سننے کے لیے خصوصی سیشن شروع کیا جائیگا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی وزیر اعظم کی ہدایت پر ٹوئٹر پر سرگرم ہو گئے‘پہلی بار عوامی مسائل کی شنوائی کے لیے ہیش ٹیگ متعارف کروا دیا گیا۔آسک افتخار درانی نامی ہیش ٹیگ متعارف کروا دیا۔افتخار درانی نے ٹوئیٹر پر عوامی شکایات سنی‘انکا جواب دیا اور انکو خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم نے پہلے دورے میں کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 25 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا جس میں صاف پانی، ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے تعلیم اور صحت سے متعلق مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔اس موقع پر افتخار درانی کا کہنا تھا کہ حکومت ‘عوامی مسائل کو تیزی سے حل کرنا چاہتی ہے اور ان سے رابطوں میں تیزی لانا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے سٹیزن پورٹل نامی فورم عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بنایا گیا ہے جس سے اب تک ہزاروں شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے۔