جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

چمن اور گورمے بیکریوں کی آئس کریم مت کھائیں ورنہ آپ ان خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں ، فوڈ اتھارٹی نے خبر دار کردیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں آئسکریم کے نام پر بیماریوں کا دھندہ کرنے والوں کی دوکان ٹھپ کر دی۔ فیل شدہ پراڈکٹس میں خطرناک بیکٹیریاز کی موجودگی پر4مختلف برانڈز کی 34 ہزار 368 لیٹر فیل شدہ آئسکریم اور فروزن ڈیزرٹس مارکیٹ سے ہٹوا دی گئیں ۔چمن آئس کریم کے لاہور کے پروڈکشن یونٹ جبکہ گورمے آئس کریم کے لاہور ، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔

لیبارٹری رپورٹس کے مطابق پراڈکٹس میں ٹوٹل کولیفارمز، فیکل اور اسشریشیا کولائی بیکٹیریاز کی موجودگی پائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آئسکریم کے نام پر بیماریوں کا دھندہ کرنے والوں کی دوکان بند کر دی۔مارکیٹ میں بکنے والی 34 ہزار 368 لیٹر فیل شدہ آئسکریم اور فروزن ڈیزرٹس مارکیٹ سے ہٹوا دی گئیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گورمے فوڈز کی 20 ہزارلیٹر، چمن کی 13 ہزار 42 اور رائل قلفی کی 1 ہزار 326 لیٹرز پراڈکٹس ہٹا دیں۔چند روز قبل لیبارٹری رپورٹس کے مطابق ان پراڈکٹس میں خطرناک بیکٹیریاز کی موجودگی پائی گئی۔لیبارٹری تجزیے میں گورمے آئسکریم کی 25، چمن آئسکریم کی 18 جبکہ رائل قلفی کی 3پراڈکٹس فیل ہوئی تھیں۔ فیل ہونے والی پراڈکٹس میں (Coliforms,Fecal,Escherichia Coli)ٹوٹل کولیفارمز، فیکل اور اسشریشیا کولائی بیکٹیریاز کی موجودگی پائی گئی۔یہ بیکٹیریا گندے پانی، انسانوں اور جانوروں کے فضلے میں پائے جاتے ہیں۔مضر صحت بیکٹیریامعدے، انتڑیوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ متلی، الٹی اور یرقان کا بھی سبب بنتے ہیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ فیل شدہ برانڈ ز اور ان کے فلیورز کو مارکیٹ سے مکمل ہٹوانے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔سیمپلنگ مہم میں فیل ہونے والی پراڈکٹس کی پروڈکشن بھی اصلاح ہونے تک بند کی گئی ہے۔ناقص خوراک کا کاروبار کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی گنجائش نہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…