جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

رواں مالی سال کے پانچ ماہ 25 دن گزر گئے ،حکومت نے 4 ڈویژنز اور پانچ خصوصی منصوبوں کیلئے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے رواں مالی سال کے پانچ ماہ 25 دن گزرنے کے باوجود 4 ڈویژنز اور پانچ خصوصی منصوبوں کیلئے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا، مالی سال 2018۔2019 میں کل 6 کھرب 75 ارب کاپی ایس ڈی پی منظور کیا گیا تھا جبکہ حکومت نے مالی سال کے پہلے پانچ ماہ 25 دن میں صرف 1 کھرب 84 ارب 68 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں مالی سال 2018۔2019 میں ہوابازی ڈویڑن کیلئے کیلئے کل2ارب 30 کروڑ مختص تھے

حکومت نے پہلے پانچ ماہ 25 دن میں صرف 44 کروڑ 35 لاکھ روپے جاری کئے ہیں مالی سال 2018۔2019 میں پانی کے منصوبوں کیلئے 63 ارب 55 کروڑ مختص تھے حکومت نے پہلے پانچ ماہ 25 دن میں 16 ارب 47کروڑ روپے جاری کئے ہیں این ایچ کے ایک کھرب 13 ارب میں سے پہلے پانچ ماہ 25 دن میں سے 81 ارب 25 کروڑ جاری کئے گئے ہیں آزاد کشمیر کیلئے 24 ارب 5 کروڑ میں سے 10 ارب 67 کروڑ جاری کئے گئے ہیں مالی سال 2018۔2019 میں ریلوے کیلئے 24 ارب 17 کروڑ میں سے پہلے پانچ ماہ 25 دن میں 8 ارب 7 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں وزارت قانون و انصاف ڈویڑن کیلئے 69 کروڑ میں سے 12 کروڑ 4 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں وزارت پلاننگ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق وزارت دفاعی پیداور کیلئے 2 ارب 73 کروڑ روپے میں سے ایک ارب 9 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی ڈویڑن کیلئے 80 کروڑ 20 لاکھ میں سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے ہیں وزارت فوڈ اینڈ سیکیورٹی کیلئے 1 ارب 14 کروڑ میں سے 44 کروڑ 85 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں وزارت پٹرولیم ڈویڑن کیلئے 46 کروڑ 31 لاکھ میں سے پہلے پانچ ماہ 25 دن میں سے 93 لاکھ روپے جاری کئے گئے گئے ہیں وزارت مذہبی امور ڈویڑن کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کیا گیا اور

پیلے پانچ ماہ 25 دن میں ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا فاٹا کیلئے مالی سال 2018۔2019 میں 10 روپے مختص کئے گئے تھے مالی سال 2018۔2019 کے پہلے پانچ ماہ 25 دن میں فاٹا کیلئے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے ہائر ایجوکیشن ڈویڑن کیلئے 30 ارب 53 کروڑ 14 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے مالی سال کے پہلے پانچ ماہ 25 دن میں 4 ارب 66 کروڑ 77 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ فاٹا کیلئے مالی سال 2018۔2019 میں کل 10 ارب روپے

مختص کئے گئے تھے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے مالی سال 2018۔2019 میں 1 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ25 دن میں صرف 17 کروڑ 24 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں وزارت خزانہ ڈویڑن کیلئے 10 ارب 27 کروڑ میں سے ایک ارب 44 کروڑ73 روپے جار کئے گئے ہیں جبکہ خصوصی ترقیاتی پروگرام وزیر اعظم یوتھ پروگرام گیس انفراسٹرکچر سیس پروگرام کیلئے کوئی رقم جاری نہیں کی گئی ہے۔ شاہد عباس



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…