اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ علیمہ خان کا معاملہ ہو یاکوئی دوسرا معاملہ مخالفین سپریم کورٹ جا کرجے آئی ٹی بنوا سکتے ہیں آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پوری چارج شیٹ آ گئی ہے جے آئی ٹی تمام حقیقت سامنے لے آئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پوری چارج شیٹ آ گئی ہے جے آئی ٹی
تمام حقیقت سامنے لے کر آ گئی ہے جے آئی ٹی حکومت نے نہیں سپریم کورٹ نے بنائی ہے تا کہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔ علیمہ خان کامعاملہ ہو یا کوئی دوسرا معاملہ مخالفین سپریم کورٹ جا کر جے آئی ٹی بنوا سکتے ہیں میں جے آئی ٹی ارکان سے کبھی بھی نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ ثابت کر دیں کہ جج نے مجھے کمر ہ عدالت سے باہر نکالا تھاتو میں اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو جاؤں گا اور ملک چھوڑ دوں گا مجھے جج کیوں باہر نکالے گا میں وکیل ہوں ہوائی باتیں نہ کریں۔