اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نوا زاور حسین نواز بالغ ہیں، ان سے پوچھا جائے کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ؟،مریم نواز نے نہ کبھی پارٹی عہدہ رکھا ہے اور نہ کبھی کوئی حکومتی عہدہ رکھا ہے
تا ہم سیاست میں ان کے لئے مقام موجود ہے لیکن سیا ست میں آنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہو گا۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بالغ ہیں ان سے پوچھا جائے کہ ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے العزیزیہ کیس اس وقت کا ہے جب نوا زشریف جلا وطنی میں تھے العزیزیہ اسٹیل ملز کے لئے کسی پاکستانی بینک سے قرض نہیں لیا گیا یہ ملز سعودی عرب میں تھیں پاکستان سے انکا کوئی تعلق نہیں تھا۔ مسلم لیگ ن کے معاملات چلانے کے لئے پارلیمانی مشاورتی گروپ بنا دیا گیا ہے جو کہ رکنیت سازی سمیت پارٹی کے معاملات دیکھے گا۔ مریم نواز نے نہ کبھی پارٹی عہدہ رکھا ہے اورنہ ہی کبھی کوئی حکومتی عہدہ رکھا ہے لیکن انہوں نے سیاست میں اپنی جگہ بنائی ہے سیاست میں ان کے لئے مقام موجود ہے لیکن سیاست میں آنے کا فیصلہ ان کا فیصلہ اپنا ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو میں کسی بھی کام کا زمہ دار نہیں سمجھا کیونکہ ان سے کوئی کام ہوتا ہی نہیں ہے ان کے وزراء خود زمہ داری لینے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کسی کو نہیں چھوڑ یں گے ہم سے این آر او مانگا جا رہاہے۔