جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز آصف رضا عرف میٹھا اور کاشف علی عرف کالا کوگرفتارکرلیاگیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) شہر قائد کے علاقے نیوکراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیوایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں سندھ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلرز آصف رضا عرف میٹھا اور کاشف علی عرف کالا کو گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ملزمان نے 2011 اور 2012 میں قتل کیے، ملزمان چائنا کٹنگ،

جلا گھیرا، اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث تھے۔ترجمان کے مطابق ملزم کاشف علی عرف کالا نے 13 افراد جبکہ ملزم آصف رضا عرف میٹھا نے 2 افراد کو قتل کیا جبکہ ملزم آصف رضاجئیسندھ کی ریلی پرفائرنگ میں ملوث ہے۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم کا کہنا ہے کہ ملزمان 2013 ہڑتالوں میں عوامی املاک کوجلانے میں بھی ملوث ہیں۔ایس ایس پی عارف اسلم کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے 2 کلاشنکوف اور دستی بھی برآمد ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…