جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں چینی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو افغانستان میں 2ساتھیوں اور تین کمانڈرز سمیت ٹھکانے لگادیاگیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قندھار(آئی این پی)کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں ملوث اسلم اچھو افغانستان میں پانچ ساتھیوں سمیت مارا گیا، قندھار میں اس کی رہائش گاہ پر ہونے والے بم دھماکے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں ۔

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق  چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈاسلم اچھو افغانستان میں پانچ ساتھیوں سمیت مارا گیا ۔ ہلاک ہونیوالوں میں تاجو مری ، رحیم مری اور اسلم اچھو کے چار محافظ شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت افغانستان میں اسلم اچھو کی رہائش گاہ پر اجلاس کے دوران دھماکے میں ہوئی ۔ اسلم اچھو چینی قونصلیٹ حملے سمیت متعدددہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ قندھار میں رہائش گاہ پرخود کش حملے میں یہ شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے ساتھیوں سمیت ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی ہلاکت ہوئی ۔ ہلا ک ہونے والو ں میں 2اسلم اچھو کے ساتھی اورتین دہشتگرد کمانڈر شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اسلم اچھو چند ماہ قبل بلوچستان آپریشن کے دوران زخمی ہو کر افغانستان سے بھارت چلا گیا تھا اور وہاں نئی دہلی کے میکس ہسپتال میں زیر علاج رہا جہاں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں اس کا مکمل علاج کرایا گیا اور وہ وہاں صحت یاب ہوا، پھر افغانستان پہنچ گیا ۔ اسلم اچھو افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان سے دہشتگردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…