جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

آصف زرداری کے خلاف پوری چارج شیٹ آگئی ،اب کیا ہونے والا ہے؟،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف پوری چارج شیٹ آگئی ہے،جے آئی ٹی حکومت نے نہیں بلکہ سپریم کورٹ نے بنائی ہے ، اگر اپوزیشن جے آئی ٹی بنوانا چاہتی ہے

تو عدالت جائے اور پٹیشن دائر کرے ، اگر کوئی ثابت کر دے کہ مجھے جج نے نکالا تھا تو مستعفی ہو جاؤں گا ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے سرکاری عہدہ کبھی نہیں رکھا ، آصف زرداری کے خلاف پوری چارج شیٹ آگئی ہے ، جے آئی ٹی حکومت نے نہیں بلکہ سپریم کورٹ نے بنائی ہے ، جے آئی ٹی اس لئے بنائی گئی تا کہ معاملے کی طے تک پہنچا جائے ، پانامہ کی جے آئی ٹی بھی پی ٹی آئی پٹیشن پر سپریم کورٹ نے بنائی ، اگر اپوزیشن جے آئی ٹی بنانا چاہتی ہے تو عدالت جائے اور پٹیشن دائر کرے ۔شہزاد اکبر نے کہا کہ جے آئی ٹی سے میں نہیں ملا اور اس حوالے سے کئی بار تردید کر چکا ہوں ، اگر میرے خلاف جے آئی ٹی سے تعلق کا الزام لگا رہے ہیں تو ثبوت بھی لے کر آئیں ، جعلی اکاؤنٹس پر جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ثابت کر دے کہ مجھے جج نے نکالا تھا تو مستعفی ہو جاؤں گا ،عدالت سے باہر نکالا جانا ثابت کریں تو ملک چھوڑ دوں گا ، مجھے جج باہر کیوں نکالیں گے میں خود ایک وکیل ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…