جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نئے پاکستان کے دعوئے ہوا میں اُڑ گئے،وزیر اعلی خیبرپختونخوا تک داد رسی کیلئے رسائی کی کوشش گومل یو نیورسٹی کے اساتذہ کو مہنگی پڑ گئی

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسما عیل خان(آئی این پی )وزیر اعلی خیبرپختونخوا تک داد رسی کی کوشش گومل یو نیورسٹی کے اساتذہ کو مہنگی پڑ گئی، گومل یو نیورسٹی انتظامیہ نے چند روز قبل وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کرنے والے اساتذہ کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردئے ، علم دوست حلقوں کا گومل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کی اس حرکت پر اظہار افسوس ،

گومل یو نیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور سینئر اساتذہ نے گذشتہ دنوں وزیر اعلی خیبرپختونخو محمود خان سے دورہ کرکے کے موقع پر ملاقات کی اور انہیں وائس چانسلر ڈاکٹر سرور، رجسٹرار دل نواز اور انکی ٹیم کی جانب سے گومل یو نیورسٹی میں کرپشن بدعنوانیوں اور یو نیورسٹی کو تباہ کرنے کے اقدامات کے حوالے سے بتایا، وفد نے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کو گومل یو نیورسٹی میں جنسی ہراسمنٹ کے کرداروں اور رجسٹرار کی ریکارڈنگ کے ثبوت بھی پیش کئے اور انہیں بتایا کہ کس طرح کرپٹ عناصر تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کرپٹ عناصر کو ساتھ ملا کر تحریک انصاف کی پالیسؤں کے برعکس اہم مادر علمی کو تباہ کررہے ہیں ، اساتذہ کی جانب سے وزیر اعلی سے ملاقات کرکے انہیں داد رسی کی درخواست دینا اساتذہ کے وفد کو مہنگا پڑ گیا اور گومل یو نیورسٹی کی انتظامیہ نے اس پر خفگی کااظہار کرتے ہوئے اساتذہ کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردئے جس پر ڈیرہ اسما عیل خان کے تعلیمی حلقوں میں سخت تشویش پیدا ہوگئی ہے اور یو نیورسٹی انتظامیہ کی اس حرکت کو صوبائی حکومت کے لیئے اور خاص کر وزیر اعلی کے لیئے لمحہ فکریہ قرار دیا جا رہا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…