جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کا موقف یہ ہے کہ ہم تو چور ہیں لیکن باقی بھی چور ہیں ،اپنی لوٹ مار کو جمہوریت کا نام دیا ہوا ہے،تحریک انصاف کا شدیدردعمل سامنے آگیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جج صاحب نے نوازشریف سے بڑا سادہ سوال پوچھا پیسے کہاں سے آئے ؟شریف اور زرداری خاندان شاید دنیا کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ نیٹ ورک چلا رہے تھے ٗنواز شریف اور آصف زرداری کا طریقہ واردات ایک ہی ہے ٗمسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں نے کرپشن پر جواب نہیں دیا ٗاحسن اقبال اور نوازشریف جنرل ضیاالحق سے پہلے کونسلر بھی منتخب نہیں ہوئے تھے ٗجو تفتیش میں تعاون نہیں کررہا نیب اسکو پکڑ رہی ہے ٗ

اگر ہماری صفوں میں بھی کوئی چورنکلے گا تو خود نیب کے حوالے کریں گے۔منگل کو وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر اور سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جج صاحب نے نوازشریف بڑا سادہ سوال پوچھا کہ پیسے آئے کہاں سے؟ چوہدری فواد نے کہاکہ ملک کے باہر جو کمپنیاں بنائی گئیں ٗیہ سب کیا تھا۔ چوہدری فواد نے کہاکہ انکا صرف ایک کاروبار تھا کمیشن کھانا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں خاندان شاید دنیا کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ نواز شریف نے اپنے اثاثے ایک کروڑ پانچ لاکھ 19 ہزار بتائے تھے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ نواز شریف اور آصف زرداری کا طریقہ واردات ایک ہی ہے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ یہ جو سارے بول رہے تھے انکو فکر اپنی پڑی ہوئی ہے۔ چوہدری فوادنے کہاکہ ہمارا یہ مینڈیٹ ہے کہ احتساب کرنا ہے اور چوروں کو پکڑنا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ذاتی حملوں پر بات نہیں کرونگا ٗذاتیات سے متعلق جو باتیں ہوئیں اس پر معاف کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں نے نیوز کانفرنس میں کرپشن پر جواب نہیں دیا۔ چوہدری فواد نے کہاکہ عوام کو آگاہ کرتے کہ جو کرپشن کی ان کے لیڈر نے وہ کیوں کی؟۔ چوہدری فوادنے مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر کہاکہ کچھ دیر پہلے ٹھگز آف پاکستان کی ٹیم نے فلاپ شو پیش کیا۔

چوہدری فواد نے کہاکہ احسن اقبال صاحب 80 کی دہائی کو بھول گئے ٗاحسن اقبال صاحب بھول گئے کہ ن لیگ کو کس نے پاکستان پر مسلط کیا تھا؟۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ احسن اقبال ناامیدی اور مایوسی کا شکار ہیں ٗ عوام جاننا چاہتی ہے کہ شریف برادران پر کرپشن ثابت ہوئی تو اسکی وجوہات کیاہیں؟چوہدری فواد نے کہاکہ احسن اقبال اور شریف خاندان کے لوگ جنرل ضیاالحق سے پہلے کونسلر بھی منتخب نہیں ہوئے تھے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا موقف یہ ہے کہ ہم تو چور ہیں

لیکن باقی بھی چور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)نے اپنی لوٹ مار کو جمہوریت کا نام دیا ہوا تھا ۔ چوہدری فواد نے کہاکہ جب ان پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو جمہوریت خطرے میں �آجاتی ہے۔ چوہدری فوادنے کہاکہ جو تفتیش میں تعاون نہیں کررہا نیب اسکو پکڑ رہی ہے ٗہم اداروں کو آزادانہ طور پر کام کرنے دے رہے ہیں۔ چوہدری فواد نے کہا کہ ہماری حکومت کے سامنے جب حقیقت آئی تو ہوش اڑ گئے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ نواز شریف گینگ اور زرداری گینگ نے آپس میں چارٹر آف کرپشن کیا۔

چوہدری فواد نے کہا کہ انھوں نے اپنی لوٹ مار کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ باہر جتنی بھی کمپنیاں تھیں سب کاغذی تھیں ٗانکو بتانا ہوگا کہ پیسے کہاں سے آئے۔ وزیر مملکت حماد اظہر نے کہاکہ ہم کسی کیلئے جمہوریت کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔حماد اظہر نے کہاکہ اگر ہماری صفوں میں بھی کوئی چورنکلے گا تو ہم خود نیب کے حوالے کریں گے۔حماد اظہر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی محنت کرکے پیسے ملک بھیجتے تھے ٗیہ کمیشن کے چکر میں پیسا واپس باہرلیجاتے تھے۔

حماد اظہر نے کہاکہ جو آج ان 2خاندانوں کی کرپشن چھپانے کیلئے سامنے آرہے ہیں انکو شرم آنی چاہیے۔حماد اظہر نے کہاکہ نیب اور جے آئی ٹی نے جتنی پیچیدہ ٹرانزکیشنز پرکام کیا ٗ قابل تحسین ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ شریف برادران کے ملک بھر میں کئی بنگلے ،بلٹ پروف گاڑیاں اور جائیدادیں ہیں ٗتحریک انصاف چوروں کے احتساب کا مینڈیٹ لے کر حکومت میں آئی ہے ٗشہبازشریف کیس میں ثبوت مٹائے جارہے تھے اسی لئے انہیں گرفتارکیا گیا۔ ایک سوال پر وزیر اطلاعات نے کہاکہ

آصف علی زرداری کی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات 2015میں شروع ہوئیں ٗہم نے کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا صرف اداروں کو آزادانہ کام کرنے دیا۔چوہدری فواد نے کہاکہ گذشتہ 10سال میں ملکی قرضوں میں 20کھرب روپے کا اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ جب بھی بدعنوانوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو جمہوریت کو خطرے کا واویلا کیا جاتا ہے۔وزیر مملکت حماد اظہر نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ علیمہ خانم کبھی بھی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہیں ٗعلیمہ خانم نے اپنی جائیداد کی ساری

منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش کی۔وزیرمملکت نے کہاکہ ہل میٹل ،العزیزیہ اور اومنی گروپ کالے دھن کو سفیدکرنے کا ذریعہ تھیں ٗشریف اور زرداری خاندان نے پاکستان کو کرپشن کا مشترکہ کاروباربنایا ہوا تھا۔وزیرمملکت نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے منصوبوں میں بھی کمیشن لیا گیا۔وزیرمملکت ریونیو نے کہا کہ جمہوریت احتساب سے کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوتی ہے۔ اس موقع پر سینیٹرشبلی فراز نے کہاکہ شریف برادران اور زرداری نے کرپشن چھپانے کیلئے اداروں میں منظورنظرافرادتعینات کئے ٗانہی لوگوں نے سیاست اور جمہوریت کو بدنام کیا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ انکی بھاری کرپشن کی قیمت عوام بھگت رہے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…