کراچی(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پپٹ لیڈرلانے کیلئے2018 کا الیکشن چوری کیا گیا، حیران ہوں بنی گالا کیسے خریدا اور تعمیر کیا گیا اور اس کے خرچے کیسے چل رہے ہیں؟،پریشان ہوں کہ لوگوں کے گھرگرائے جا رہے ہیں ، بنی گالاکوریگیولرائز کیاجا رہا ہے۔
منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں بختاور بھٹو زرداری نے کہاکہ میں حیران ہوں کرکٹ ٹیم کی 6.3ملین ڈالر میں خریداری کی منی ٹریل کیوں نہیں مانگی گئی،حیران اورپریشان ہوں علیمہ خان سے کمپنیوں ،جائیداوں کی منی ٹریل کیوں نہیں پوچھی گئی۔ منگل کو اپنے بیان میں بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں پریشان ہوں کہ لوگوں کے گھرگرائے جا رہے ہیں ، بنی گالاکوریگیولرائز کیاجا رہا ہے،حیران ہوں کرکٹ ٹیم کی 6.3ملین ڈالر میں خریداری کی منی ٹریل کیوں نہیں مانگی گئی،اس پربھی حیران ہوں کہ بغیرکسی میگا منی لانڈرنگ کے بی آرٹی منصوبہ 1 ٹریلین کا کیسے ہوگیا؟حیران اورپریشان ہوں علیمہ خان سے کمپنیوں ،جائیداوں کی منی ٹریل کیوں نہیں پوچھی گئی،حیران ہوں ضمنی انتخابات میں ہارکے باوجودپی ٹی آئی خودکوحکمرانی کاقانونی حقدارسمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں سب کچھ کھودیا،اب اپوزیشن کوچپ کرانے کیلئے وارنٹ گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،پپٹ لیڈرلانے کیلئے2018 کا الیکشن چوری کیا گیا،پی ٹی آئی کے غیر قانونی ووٹ بینک کے مزید کیا ثبوت چاہئیں؟۔