جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری ،فریال تالپر سمیت منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل،دھماکہ خیز قدم اُٹھالیاگیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کے نام مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کی سفارش پر اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دئیے گئے ہیں جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بیرون ملک سفر نہیں کرپائیں گے۔ذرائع کے مطابق چھ جولائی کو

ایف آئی اے کے اسٹیٹ بینک سرکل نے میگا منی لانڈرنگ کے مقدمے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔2015میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق شروع ہونے والی انکوائری کے بعد مشکوک اکانٹس کو انکوائریز میں ضم کر دیا گیا۔حالیہ دنوں میں ہونے والی پیش رفت کے بعد جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔اسٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور بیرون ملک سفر نہیں کرپائیں گے۔اسٹاپ لسٹ وہ فہرست ہوتی جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ کسی انکوائری، مقدمہ یا تفتیش میں مطلوب شخص کا نام ڈالتا ہے۔ اس فہرست میں شمولیت کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ملزم ملک سے باہر نہ جاسکے۔ای سی ایل، بلیک لسٹ یا اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کے باوجود ملک سے باہر جانے کی کوشش پر ایف آئی اے ملزمان کو گرفتار کرسکتی ہے۔ان تینوں فہرستوں میں کرپشن، اختیارات کے غلط استعمال، دہشت گردی اور منشیات اسمگلنگ کے الزام میں نام ڈالا جاسکتا ہے اور سفری پابندیاں لگا دی جاتی ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…