جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جنہوں نے اپنی زندگی پر کھیل کر یہ ملک بنایا، ہم انکی یاد چھٹی کرکے مناتے ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثارکاقائد اعظم کو خراج تحسین،قابل تحسین اقدام

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک )چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ہم 25دسمبر کے دن کام کرکے قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، نہرو سمیت دیگر سیاسی رہنما میرے قائد کے قریب بھی نہیں بھٹک سکتے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے یوم قائد

کی چھٹی کےباوجود سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ وزیر قانون اور وزیر صحت عدالت میں پیش ہو کر نجی جامعات کی منظوری سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں۔اس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نجی جامعات کی قانونی حیثیت سے متعلق کمیٹیز تشکیل دیدی ہیں، ان کمیٹیز کا اجلاس 28 دسمبر کو ہوگا جس میں نجی جامعات کے معاملات زیر غور آئیں گے۔سرکاری وکیل کے جواب پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کمیٹیاں سالہا سال کام کرتی رہیں گی ہمیں تو حتمی رپورٹ درکار ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ وزرا ء کو بلا لیں، یہاں کام کریں، یوم قائد اعظم کی چھٹی نہ منائیں، قائد اعظم نے کہا تھا کہ کام، کام اور بس کام۔چیف جسٹس ے ریمارکس دئیے کہ جنہوں نے اپنی زندگی پر کھیل کر یہ ملک بنایا، ہم ان کی یاد چھٹی کرکے مناتے ہیں، ہم 25 دسمبر تو منالیتے ہیں اور گھر بیٹھ جاتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آج کام کرکے قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، نہرو سمیت دیگر سیاسی رہنما میرے قائد کے قریب بھی نہیں بھٹک سکتے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…