کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے موبائل فونزکی درآمد کے لیے پی ٹی اے کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قراردیدیاآئندہ صرف پی ٹی اے کی منظور کردہ اقسام کے موبائل فون سیٹ درآمد کیے جا سکیں گے جس کیلیے وزارت تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کردی گئی۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے امپورٹ پالیسی آرڈر کے انیکسچر بی میں ترمیم کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ صرف پی ٹی اے کی منظورکردہ اقسام کے موبائل فون درآمد کیے جاسکیں گےاور درآمد کنندگان کو پی ٹی اے کی جانب سے
ڈی آئی آربی ایس سسٹم کے ذریعے وائٹ لسٹ سے میچ کرنے اور موبائل فونزکی درست جی ایس ایم اے آئی ایم ای آئی نمبر یقینی بنانے کے بعد جاری کیا جانے والا کلیئرنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔جبکہ اس بارے میں ایف بی آرحکام کاکہناہے کہ وزارت تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈرمیں ترمیم کے بعد کسٹمز ڈپارٹمنٹ ایف بی آرکی جانب سے مختلف برانڈز کے 186اقسام کے موبائل فون پر ڈیوٹی ٹیکسوں کی وصولی کیلیے مقرر کردہ 42 سے430 ڈالر فی موبائل فون سیٹ تک کی درآمدی ویلیو کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی و دیگر ٹیکس وصول کریگی۔