اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

ان کی ڈگریاں تو پڑھی ہی نہیں جا سکتیں، پی آئی اے کے پائلٹس کو چالاکی مہنگی پڑ گئی، چیف جسٹس نے دھماکہ خیز حکم جاری کر دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سپریم کورٹ نے پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز کے پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریوں کی 28دسمبر تک تصدیق کا حکم دیدیا ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے از خود نوٹس پر سماعت کی ۔ اس موقع سول ایوی ایشن کے حکام اور دیگر بھی موجود تھے۔سول ایو ی ایشن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ بہت سے پائلٹس اور کیبن کریو کی فراہم کردہ ڈگریاںپڑھے جانے کے قابل نہیں ۔ جس پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ جو واضح اور صاف ڈگریاں فراہم
نہ کرے اسے فارغ کر دیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملتان بورڈ نے تمام 161 افراد کی ڈگریوں کی تصدیق کر دی ہے،فیصل آباد بورڈ نے 89 ڈگریوں ،سرگودھا بورڈ نے 70 میں سے 26 افراد کی ڈگریوں کی تصدیق کر دی ہے۔سرگودھا بورڈ سے 39 افراد کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہو سکی،5 افراد کے رول نمبرز غلط ہیں۔چیف جسٹس نے پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز کے پائلٹس اور کیبن کریو کی ڈگریوں کی 28دسمبر تک تصدیق کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…