اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج ملک بھر میں بانی پاکستان کا 142واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے لیکن اس اہم موقع پر نیا پاکستان بنانے والے بانی پاکستان کو ہی بھول گئے ،قائد اعظم کے یوم پیدائش پر کسی سرکاری تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا،تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش صرف بیانات کی حد تک محدود ہے ،ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب یا گورنر ہاؤس سمیت کسی سرکاری دفتر
میں کوئی تقریب نہ ہوئی۔حکومت نے سو دن پورے ہونے پر تو تقریبات کیں لیکن قائد ڈے کا کیک تک نہ کاٹا گیا،سرکاری تقریب تو ایک طرف ،پارٹی سطح پر بھی پی ٹی آئی نے تقریب کا انعقاد نہ کیا،عوام خصوصاً اہلیان لاہور نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے اس بابت پوچھا ہے کہ آخرکیا وجہ ہے کہ اس اہم دن کو یونہی گزار دیا گیا۔ تاحال اس بارے میں حکومتی موقف سامنے نہیں آسکا۔