پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

میں شریف خاندان میں پھنس گیاہوں۔۔۔ کیپٹن صفدر دوسری بیوی کے پاس بیرون ملک جانے کیلئے کیا کوشش کر رہے ہیں؟عامر لیاقت نے شریف خاندان کے داماد بارے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میں تو اس خاندان سے ہوں ہی نہیں میری تو دوسری بیوی بھی دوبئی میں رہتی ہے، تو شریف خاندان میں پھنس گیا ہوں اس لیے مجھے بھی این آر او دیا جائے، کیپٹن صفدر این آر او کی کوششیں کر رہے ہیں، مقتدر حلقوں کو کیا پیغام بھیج رہے ہیں؟ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے سنسنی خیز دعویٰ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف

کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر این آور او کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میں اس خاندان سے ہوں ہی نہیں میری تو دوسری بیوی بھی دوبئی میں رہتی ہے۔میں تو شریف خاندان میں پھنس گیا ہوں اس لیے مجھے بھی این آر او دیا جائے۔عامر لیاقت حسین نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کی دوسری شادی کی خبریں بالکل درست ہیں اور ان کی دوسری بیوی وہی خاتون ہے جس کی ویڈیو پہلے منظر عام پر آچکی ہے ،وہ دبئی میں مقیم ہے اور اسے پیسے دیکر چپ کروا دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس سے متعلق میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا تھا یہ کیپٹن صفدر کی دوسری اہلیہ ہے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم بعد میں کیپٹن صفدر کی جانب سے ان خبروں کی تردید سامنے آئی تھی اور ویڈیو میں نظر آنیوالی خاتون نے بھی منظر عام پر آکر اس خبر کی تردید کی تھی ۔ تاہم اب تحریک انصاف کے ایک رکن قومی اسمبلی کی جانب سے دوبارہ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ خاتون کیپٹن صفدر کی دوسری بیوی ہے۔اس خاتون کی پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں عید کے موقع پر یہ خاتون اپنے شوہر کی جدائی میں آنسو بہاتے ہوئے اسے اپنی زندگی تباہ کرنے کا طعنہ دے رہی ہے ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ آج عید کا موقع ہے اور میں ہی نہیں میرا دل بھی خون کے آنسو رو رہا ہے اور یہ سب آپ کی وجہ سے ہے ، آپ نے میری زندگی تباہ کر دی ہے ، آپ کو میری قدر ایک دن ضرور آئے گی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…