اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئی کتابو ں کانصاب بھی نیا کردیا گیا ،نصاب سے اسلام ،پاکستان ،فوج سے متعلق اسباب و تصاویر کو نکال دیا گیا،پرائمری نصاب سے قائد اعظم ،مینار پاکستان اور ملک کا نقشہ بھی خارج ،نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے اول جماعت سے پانچویں جماعت تک جو کتابیں شائع کی جاتی ہیں ،اس میں سے بغیر کسی منظور ی کے بہت سارے اسباق اور تصاویرنکال دی گئی ہیں جس میں اسلام ،پاکستان ۔
پاک فوج سے متعلق مضامین شامل ہیں،میجر عزیز بھٹی شہید کو نکال کر امریکی ہیروز بھی شامل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔خانہ کعبہ ،روضہ رسول ، مسجد نبوی،غار حرا ،حجر اسود،مقام ابراہیم ،جشن عید میلا د النبیؐ،حضرت داتا گنج بخش کا مزار،فیصل مسجد، بادشاہی مسجدسمیت بہت ساری تصاویراور اسباق نکال دی گئے ہیں، اول کتاب میں ق سے قینچی ، ق سے قرآن اورق سے قلم پڑھایا جارہا تھا لیکن اس میں سے ق سے قرآن کو حدف کردیا گیا ہے اور صرف ق سے قینچی اور قلم پڑھایا جارہا ہے ۔