اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید ،پونے 4 ارب کے قریب جرمانہ کیا گیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ،معلوام ہوا ہے کہ نواز شریف نے جیل سے بچنے کے لیے بہت ہاتھ پاؤں مارے ۔ نواز شریف 5 بلین ڈالر دینے پر رضامند ہو گئے تھے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے مشکل
شرائط کو تسلیم کر لیا تھا اور کہا تھا کہ ہم عدالت سے معافی مانگ کر 5 بلین ڈالر جمع کروا دیں گے۔اس کے علاوہ جتنے بھی لوگ کرپشن میں ملوث ہیں ان کی گرفتاری میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ہم اپنے پورے خاندان کے ساتھ سیاست چھوڑ کر کسی دوسرے ملک منتقل ہو جائیں گے۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ان تمام شرائط کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھاری رقم دینے کی بھی پیشکش کی لیکن نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز نے کہا کہ ہم تو ایک ڈھیلا بھی نہیں دیں گے۔