جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

احتساب عدا لت ، میرے قائد کے ساتھ ہمیشہ ظلم ہوتا ہے، آج ظلم کی انتہا کردی گئی ۔۔۔!لیگی خاتون کارکن روپڑیں

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ با د (آ ئی این پی) سا بق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو عدالت سے سزا کے بعد ن لیگی کارکنان افسردہ ہوگئے، ایک خاتون کارکن نے روتے ہوئے کہا کہ میرے قائد کے ساتھ ہمیشہ ظلم ہوتا ہے۔پیر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور ڈھائی کروڑ ڈالر جرمانے کے ساتھ جائیداد ضبطگی کی بھی سزا سنادی گئی۔نواز شریف کو سزا کے بعد لیگی کارکنان شدید افسردہ تھے، ایک خاتون کارکن نے روتے ہوئے شکوہ کیا کہ نواز شریف

جب بھی ملک کو ترقی کی راہ پر لے کر جاتے ہیں، ان کے ساتھ ایسا ہی ظلم ہوتا ہے، آج ظلم کی انتہا کردی گئی ہے،وہ بولیں کہ کبھی میرے قائد کو جلا وطن کردیا جاتا ہے، کبھی نااہل قرار دیا جاتا ہے، کتنی اور سزائیں دیں گے،خاتون کارکن کا کہنا تھا کہ انہیں علیمہ خان اور دیگر نظر نہیں آتے، آج کتنے کرپٹ لوگ حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں، میاں نواز شریف جیسے معصوم آدمی کے ساتھ ایسا کیوں کیا جاتا ہے، نواز شریف پاکستان اور عوام کے لیڈر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…