ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2 مرلے کا کمرہ، اٹیچ باتھ روم، کچن، لان اور بھی بہت کچھ۔۔۔! نواز شریف کو جیل میں کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ کیس میں 7 سات سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں بیٹر کلاس دی جائے گی۔پیر کومحکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نواز شریف کو بیرک میں میٹرس کی سہولت فراہم کی جائیگی اور انہیں جیل میں اخبار بھی فراہم کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو بیرک میں دو کرسیوں کے ساتھ ایک چھوٹی میز بھی دی جائے گی۔اس کے علاوہ نواز شریف کو جیل میں گھر سے برتن استعمال کرنے کی اجازت بھی ہو گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978 کے رول 242 کے تحت نواز شریف کو سہولیات دی گئی ہیں۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں 7 سال قید اور ڈھائی کروڑ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے جب کہ انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا ہے۔نواز شریف کی جانب سے اڈیالہ جیل کے بجائے کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے تاہم پہلی رات سابق وزیراعظم اڈیالہ جیل میں ہی گزاریں گے۔ نوازشریف کوکوٹ لکھپت جیل کے جس سیل میں رکھا جائے گا اس سیل میں دو مرلے کاایک کمرہ، اٹیچ باتھ روم،کچن اور لان بھی ہے۔ سیکرٹری داخلہ کی منظوری سے گھرسے کھانا منگوانے کی سہولت بھی مل جائے گی۔ سیل میں گرم پانی کے گیزرکی سہولت بھی موجود ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو خدمت کے لیے سیل میں دو مشقتی بھی دیے جائیں گے، تزئین وآرائش کے دوران سیل کے فرش پر ٹائلز بھی لگائی گئی تھیں، اس سیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیڈ، کرسی، ٹی وی اور اخبارکی سہولت بھی حاصل ہو گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…