اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد القیوم نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے فیصلہ کمزور ہے ٗامید ہے یہ فیصلہ بھی پہلے کی طرح معطل ہو جائیگا۔پیر کو سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد القیوم نے نواز شریف کے خلاف فیصلے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ
مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کو پاکستان کیلئے تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف اس سے قبل بھی فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کیا تھا۔اب بھی احتساب عدالت نے نواز شریف کو کمزور فیصلے کی بنیاد پر سزا سنائی ہے۔نواز شریف پر مقدمہ پانامہ کیس کی تھا۔ احتساب عدالت نے پانامہ مقدمے پر نواز شریف کو با عزت بری کیا ہے اور فلیگ شپ ریفرنس پر ان کو سزا سنائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ بھی ہائی کورٹ سے معطل ہوگا۔نیب عدالت میں کچھ بھی ثابت نہیں کیا جا سکا۔تمام سیاسی جماعتیں احتساب چاہتی ہیں لیکن احتساب کی آڑ میں سیاسی قائدین کو انتقام کا نشانہ بنانا قابل قبول نہیں ہے۔ احتساب عدالت کے فیصلے میں ثابت ہوگیا کہ پانامہ مقدمہ جھوٹ کی بنیاد پر قائم کیا گیا۔عجیب بات ہے پہلے نواز شریف کو پانامہ کیس میں پکڑا گیا، اب پانامہ میں چھوڑ کر العزیزیہ میں پکڑ لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان میں سیاسی ماحول میں مزید گرمی پیدا ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد القیوم نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے فیصلہ کمزور ہے ٗامید ہے یہ فیصلہ بھی پہلے کی طرح معطل ہو جائیگا۔پیر کو سینیٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر)عبد القیوم نے نواز شریف کے خلاف فیصلے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کو پاکستان کیلئے تسلیم کیا ہے۔