اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کیخلاف دس دن میں متعلقہ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرسکیں گے۔ پیر کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت کے جج محمد ارشد نے العزیزیہ ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس
کے فیصلے سنائے جس میں فلیگ شپ میں سابق وزیراعظم کو بری جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور ایک 25ملین ڈالر اور دوسرا 15 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نیب آرڈی نینس کی سیکشن 32 کے تحت متعلقہ ہائیکورٹ میں دس دن میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔