اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا دینے کا مطلب آئین اور جمہوریت کو سزا دینا ہے، مشق ستم جنگ جاری ہے، تو تیر آزما ہم جگر آزمائیں گے۔نواز شریف کیخلاف فیصلے کے بعد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مشاہد اللہ خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کونسی ڈیل ہے؟ جس کی وجہ سے نواز شریف کوجیل میں ڈال دیا گیا ٗہمارے لیے
یہ نئی بات نہیں ہے، نواز شریف سول حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ لیڈر چاہے جیل میں ہو یا باہر، لیڈر ہی رہتا ہے، اس فیصلے کو عوام تسلیم نہیں کریں گے۔ نواز شریف کو سزا دینے کا مطلب آئین اور جمہوریت کو سزا دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ عجیب وغریب تماشا ہو رہا ہے، ایک فیصلہ جج اور ایک تاریخ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کسی اور بات پر سزا دی جا رہی ہے، ان کیسز میں کوئی جان نہیں تھی، ہمیں ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی