اسلام آباد (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت کی طرف سے العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں میاں نواز شریف کو 7سال قید اور تقریباً ساڑھے تین ارب روپے کے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے اور فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت نے انہیں بری کر دیا ہے، احتساب عدالت کے فیصلے پر قانون کے ماہرین اور صحافیوں کے تبصرے جاری ہیں، ہر کوئی اپنا ردعمل دے رہا ہے، ایسے میں معروف صحافی نے معید پیرزادہ سماجی رابطے
کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس فیصلے کو کمزور قرار دیتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیا ہے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کے خلاف بہت کمزور فیصلہ آیا ہے، ایک مرتبہ پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان میں قانون و انصاف کا نام امیر آدمی کے لیے دردناک حد تک کمزور ہے اور صرف متوسط طبقے اور کاروباری افراد کو ہی سزا دے سکتا ہے جبکہ امیر طبقے اوران کے وکیلوں کے سامنے بے بس ہے۔