جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اب کیا ہوگا؟نواز شریف کی جانب سے دفاع میں کمزوریاں ،قانون کے تحت ایک سے زیادہ مقدمات میں سزا سنائی جا چکی ہو تو کیا ہوتاہے؟ماہر قانون نے وضاحت کردی

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک )قومی احتساب بیورو کے سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ذوالفقار بھٹہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے دفاع میں کمزوریاں نظر آتی ہیں، قانون کے تحت ایک سے زیادہ مقدمات میں اگر سزا سنائی جا چکی ہو تو اس صورت میں مشکل ہوگا کہ سزا معطل کی جا سکے۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کسی شخص کے خلاف ایک سے زیادہ ریفرنسز ہوں تو انہیں سخت گیر سمجھا جاتا ہے اور نواز شریف کو اس سے پہلے ایون فیلڈ کیس میں سزا سنائی جا چکی ہے اور اب العزیزیہ کیس میں بھی سزا سنا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دفاع میں اس مرتبہ تکنیکی غلطیاں کی گئی ہیں، دفاع کے لیے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے اور عام طور پر استغاثہ سے کہا جاتا ہے کہ وہ شواہد پیش کرے کہ کیا استغاثہ کے پاس مکمل شواہد ہیں؟ لیکن جب دفاع کی جانب سے کوئی خاص نقطہ یا پہلو اٹھایا جاتا ہے، جیسے پہلے قطری خط کا ذکر کیا گیا تھا تو ایسی صورت میں دفاع سے کہا جاتا ہے کہ اس کے شواہد پیش کریں۔ اس مرتبہ دفاع کی جانب سے فعال کردار سامنے نہیں آیا اور اس میں ماہرین نہ کچھ کمزوریاں دیکھیں ہیں۔انہوں نے حسن اور حسین کومفرور قرا ردئیے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس میں شہریت کا معاملہ آ جاتا ہے اور یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ اس کا براہ راست اس کیس سے کوئی تعلق ہے اور اگر کسی ملک سے ملزمان کو لانے کے لیے رابطہ کیا جاتا ہے تو اس صورتحال میں اس ملک کو یہ اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ اس مقدمے میں ملزم کس حد تک ملوث ہے اور اس کے علاوہ وہاں یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ کیا یہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر تو نہیں اور انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں،اس صورتحال میں ان کو یہاں لانا مشکل ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…