جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اندھے انتقام کی آخری ہچکی۔۔۔! وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی،تمہارے دن تھوڑے ہیں ،مریم نواز کی دھمکیاں،خبردارکردیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت کے فیصلے کو انتقام کی آخری ہچکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی شخص کو کتنی بار نشانہ بنا ؤگے؟ کتنی بار سزا دو گے؟ کتنی بار جیل بھیجو گے ؟،آج کا فیصلہ نواز شریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے، حکومت کو نواز شریف کا خوف چین نہیں لینے دے رہا، وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی،یاد رکھیں،ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

انہوں نے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا ،اندھے انتقام کی آخری ہچکی مگر فتح نواز شریف کی۔ اللہ کا شکر۔ڈھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب کے بعد، تین نسلیں کھنگالنے کے بعد، ایک پائی کی کرپشن نہ کِک بیک نہ کمشن۔ نا سرکاری خزانے میں رتی بھر خیانت۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی فیصلے آئے، ان کے مرحوم والد کے ذاتی کاروبار کے حوالے سے آئے۔ اس میں بھی کچھ غلط نہ مل سکا تو مفروضوں پر سزائیں سنائی گئیں۔ آج کا فیصلہ نواز شریف کی امانت، صداقت اور دیانت پر ایک اورمہر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی، ثبوت ہوتے یا ایک بھی گواہی ہوتی تو دس ہزار درہم کو بہانہ نا بنایا جاتا۔ خاندانی کاروبار اور جائز ذاتی لین دین کا سہارا نہ لینا پڑتا۔ یہی نواز شریف کی فتح ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کا ہر ووٹر بھی آج سرخرو ہوا۔انہوں نے کہا کہ فیصلے انشااللہ ختم ہو جائیں گے۔ جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھوتے رہیں گے۔ کیونکہ حکومت،طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔ وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی۔ یاد رکھیں،ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں اپنے کردار اور کارکردگی پر چلتی ہیں،سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے پر نہیں۔ یہ حکومت کی کمزوری کی دلیل ہے۔

حکومتی اہلکار ہر روز یہ سوچ کر دفاتر کا رخ کرتے ہیں نواز شریف کے خلاف آج کیا کرنا ہے۔ نواز شریف انشااللہ اور مضبوط ہو گا،جلدواپس آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہی شخص کو کتنی بار نشانہ بنا ؤگے؟ کتنی بار سزا دو گے؟ کتنی بار جیل بھیجو گے ؟ حکومت کو نواز شریف کا خوف چین نہیں لینے دے رہا۔ تمہارے دن تھوڑے ہیں انشااللہ۔خیال رہے کہ مریم نواز نے اتوار کے روز طویل عرصے تک سوشل میڈیا میں خاموشی کے بعد ٹویٹر میں اپنے والدین کی تصاویر اور ان کے لیے دعاؤں کے ساتھ واپسی کی تھی ۔

اپنے پیغام میں انہوں نے والدہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انہیں آخری مرتبہ کفن میں دیکھا تھا۔نواز شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے دعائیہ الفاظ میں انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں آخری مرتبہ ان کے ساتھ ہنستے ہوئے دیکھا، اللہ آپ دونوں پر رحم فرمائے۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو پیشی کے موقع پر (ن)لیگی کارکنوں نے گھیر لیا ٗ کارکنوں نے نعرے بازی اور پھول بھی نچھاور کئے ۔ فیصلے سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت آمد کے موقع پر ان کی گاڑی کو لیگی کارکنوں نے گھیر لیا، نعرے بازی اور پھول بھی نچھاور کیے۔اس موقع کی ویڈیو نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ عوام کی محبت میں گِھرا ہوا نواز شریف۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…