منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

نوازشریف کی اڈیالہ جیل نہ جانے کی ضد،مسلسل انکار کے بعد بالاخر ان کے ساتھ کیا سلوک کیاگیا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 24  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیب نے العزیزیہ اسٹیل مل کیس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ٗ منگل کو کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا جائیگا۔ پیر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دو نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس میں احتساب عدالت نے انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا ہے جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔میاں نوازشریف نے نیب ریفرنسز کا فیصلہ عدالت میں بیٹھ کر سنا اور فیصلہ سننے کے بعد انہوں نے احتساب عدالت

کے جج ارشد ملک سے اپیل کی کہ انہیں اڈیالہ جیل کی بجائے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جائے۔نوازشریف کی اپیل پر نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی تاہم عدالت نے سابق وزیراعظم کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کی اپیل منظور کرلی اور انہیں اڈیالہ کی بجائے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔نواز شریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ٗ  منگل کوانہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…