اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالتی فیصلہ سننے کے محتاط رد عمل کا اظہار کیا اور چند اشعار پڑھے ۔ پیر کو عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے چند اشعار پڑھے اور کہا کہ ’’میں بھی ایک انساں ہوں کوئی پتھر تو نہیں، ہم تو ہیں پتھر کے انساں ہم تو یہ دکھ بھی سہہ گئے، جائیں تو جائیں کہاں، سمجھے گا کون یہاں ؟
اے میرے دل کہیں اور چل ڈھونڈ لے اب کوئی اور نیا گھر۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ حوصلہ اللہ دیتا ہے، حوصلہ نہیں چھوڑنا چاہیے، عزم اتنا بلند اور مضبوط ہو تو حوصلہ کیوں چھوڑیں۔نوازشریف نے کہاکہ مریم کو کہا کہ آپ میری والدہ کیساتھ رہیں، وہ اس عمر میں روتی ہیں تو میرا دل روتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مریم آج تک اپنی والدہ کو بہت مس کرتی ہیں۔