ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشکلات میں گھری پی ٹی آئی حکومت کیلئے نئی مصیبت کھڑی ہو گئی بڑی اتحادی جماعت نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز  ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ حکومت سازی کے دوران تحریک انصاف نے جو تحریری معاہدہ کیا تھا اس کے ایک نقطے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عامر خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی نے ایم کیو ایم کی مقبولت ثابت کردی ہے، ہمارا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد بھی ہے اور ان سے تحفظات بھی ہیں، 2018 کے عام انتخابات

میں جس طرح ہم سے سیٹیں چھینی گئیں اس پر ہمیں تحفظات ہیں، ہم نے الیکشن پر ہونے والے تحفظات پر عدالت کے دروازوں پر دستک دے رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزارت ملنا بڑا مسئلہ نہیں بلکہ شہری علاقوں کیلئے ترقیاتی پیکجز ملنے چاہئیں، پی ٹی آئی نے جو تحریری معاہدہ کیا تھا اس کے ایک نقطے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا، کچھ روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سے بات چیت میں ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات رکھے، انہوں نے معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…