جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

میں ہر گز یہاں نہیں جائوں گا۔۔۔!! نواز شریف اور نیب ٹیم میں بکتر بند گاڑی میں میچ پڑ گیا کہاں منتقل کیا جارہا تھا جس پر انہوں نے مزاحمت شروع کر دی

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کا نیب ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانے سے انکار، جائو جا کر پہلے جج سے پوچھ کر آئو کہ انہوں نے کہاں منتقل کرنے کا کہا ہے، نیب ٹیم کاآج رات اڈیالہ ، صبح کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور نیب ٹیم کے درمیان بکتر بند گاڑی میں میچ پڑ گیا ہے اور سابق وزیراعظم نے راستہ دیکھ کر نیب ٹیم سے

استفسار کیا کہ انہیں کہاں لے جایا جارہا ہے جس پر نیب ٹیم نے انہیں بتایا کہ انہیں آج اڈیالہ جیل منتقل کیا جائیگا جبکہ صبح انہیں کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا جائیگا جس پر نواز شریف نے اڈیالہ جیل جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جائو جا کر جج صاحب سے پوچھو کہ انہوں نے کہاں منتقل کرنے کا کہا میں کسی صورت اڈیالہ جیل نہیں جائوں گا۔ واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزہ ریفرنس میں 7سال قید اور ڈیڑھ ارب روپے اور 2.5ملین ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا ہے۔ فیصلہ سننے کیلئے نواز شریف احتساب عدالت میں موجود تھے انہوں نے اس موقع پر جج ارشد ملک سے انہیں اڈیالہ جیل کے بجائے کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹنے کی استدعا کی جس پر جج ارشد ملک نے پہلے ان کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا پھر انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔ خیال رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں 22 اور فلیگ شپ ریفرنس میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے تھے۔احتساب عدالت نمبر ایک اور دو میں نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی مجموعی طور پر 183 سماعتیں ہوئیں، سابق وزیراعظم مجموعی طور پر 130 بار احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وہ 70 بار جج محمد بشیر اور 60 بار جج ارشد ملک کے روبرو پیش ہوئے۔ایون فیلڈ میں سزا کے بعد

نواز شریف کو 15 بار اڈیالہ جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت نمبر ایک میں 70 میں سے65 پیشیوں پر مریم نواز میاں نواز شریف کے ساتھ تھیں۔احتساب عدالت نے مختلف اوقات میں نوازشریف کو 49 سماعتوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا، جج محمد بشیر نے 29 جبکہ جج ارشد ملک نے نواز شریف کو 20 سماعتوں پر حاضری سے استثنیٰ دیا۔احتساب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس

کا فیصلہ پہلے ہی سنا چکی ہے جس میں نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دیا گیا، عدالت نے شریف خاندان کے

خلاف نیب کو تحقیقات کا حکم دیا۔8 ستمبر 2017 کو نیب نے نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف العزیزیہ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنسز بنائے۔العزیزیہ اسٹیل ملز ، ہل میٹلز اسٹیبلشمنٹ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز تیار کیے گئے، 19 اکتوبر2017 کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف پر فرد جرم عائد ہوئی۔20 اکتوبر2017 احتساب عدالت

نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف پر فرد جرم عائد کی اور حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور ملزمان قرار دیا گیا۔نیب کا الزام ہے کہ نواز شریف نے وزارت اعلی اور وزارت عظمیٰ کے دور میں حسن اور حسین نواز کے نام پر بے نامی جائیدادیں بنائیں اور اس دوران بچے زیر کفالت تھے۔شریف خاندان نے موقف اپنایا کہ قطری سرمایہ کاری سے العزیزیہ اسٹیل ملز خریدی گئی اور حسن نواز

کو بھی کاروبار کے لیے سرمایہ قطری نے فراہم کیا، جس کی بنیاد پر فلیگ شپ کمپنی بنائی گئی اور تمام جائیداد یں بچوں کے نام ہیں اور نواز شریف کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف نے مقف اختیار کیا کہ ریفرنس مخالفین اور جے آئی ٹی کی جانبدار رپورٹ پر بنایا گیا، استغاثہ ان کے خلاف ثبوت لانے میں ناکام ہوگیا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کی اور 19 دسمبر کو دونوں ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…