ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید نے پاکستان ریلوے کی تاریخ بدل ڈالی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آج کونسی ٹرین چلے گی؟ پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نجی شعبے کی فریٹ ٹرین آج(منگل)25دسمبرکو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی اور میرین گروپ کے درمیان 5 سالہ معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد اب ملک کی تاریخ میں پہلی بار نجی شعبے کی شیڈولڈ فریٹ ٹرین آج( منگل )سے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی

جس کا افتتاح وزیر ریلوے شیخ رشید کریں گے۔چیف ایگزیکٹو میرین گروپ عاصم صدیقی کے مطابق ٹرین کے لیے 1100 ٹن کارگو کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے، پہلی فریٹ ٹرین کا پہلا اسٹیشن کراچی بندرگاہ ہوگا، ٹرین پورٹ قاسم سے ہوتی ہوئی 48 گھنٹے میں لاہور کے پریم نگر ڈرائی پورٹ پہنچے گی، ٹرین کا انجن اور دیگر انفرا اسٹرکچر ریلویز کا ہوگا جب کہ کارگو کی تمام ترذمے داری میرین گروپ کی ہوگی۔عاصم صدیقی نے بتایا کہ پہلی فریٹ ٹرین کے بعد دوسری فریٹ ٹرین 25 جنوری سے فیصل آباد، تیسری ٹرین سیالکوٹ اور چوتھی ٹرین ملتان سے چلائی جائے گی، ٹرین کے چلنے سے کارگو کم وقت، کم کرائے اور محفوظ طریقے سے پہنچ سکے گا۔عاصم صدیقی نے بتایا کہ پہلی فریٹ ٹرین کے بعد دوسری فریٹ ٹرین 25 جنوری سے فیصل آباد، تیسری ٹرین سیالکوٹ اور چوتھی ٹرین ملتان سے چلائی جائے گی، ٹرین کے چلنے سے کارگو کم وقت، کم کرائے اور محفوظ طریقے سے پہنچ سکے گا۔چیف ایگزیکٹو میرین گروپ نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کو فی ٹرین 24 لاکھ روپے معاوضہ حاصل ہوگا جب کہ چاروں فریٹ ٹرینوں کے ذریعے پاکستان ریلوے کو سالانہ 10 سے 20 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا، جس سے ادارے کے خسارے میں نمایاں کمی ہوگی اور ٹرین سے تجارتی شعبے کی ٹرانسپورٹیشن لاگت میں 15 سے 20 فیصد کا فائدہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…