اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے ترجمان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی بیانیہ اور لائحہ عمل طے ہو گا۔قومی میڈیا میں پارٹی موقف کو نمایاں انداز میں پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان سیاسی صورتحال کے پیش نظر خود ہدایات جاری کریں گے۔وزیراعظم کی زیر قیادت اجلاس 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔وزیراعظم عمران خان کی آج کے حوالے سے کوئی خاص مصروفیات نہیں
ہیں اور وہ اپنے کام معمول کے معاملات ہی نمٹائیں گے۔آج نواز شریف کے فیصلے کا دن ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے آج بھی طے شدہ شیڈول موخر نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کئی محکموں سے متعلق آفیشل فائلز اور دیگر دفتری امور معمول کے مطابق نمٹائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے آج اتحادی جماعتوں، کچھ کابینہ ارکان ، پارٹی اورحکومتی عہدیدار ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہےنواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔