منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کن اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں نے چارج چھوڑ دیا امریکہ میں تعینات علی جہانگیر صدیقی بھی شامل، انکی جگہ اب کون امریکہ میں پاکستانی سفیرکے فرائض سر انجام دیگا؟ نام سامنے آگیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ٗ پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسدمجید جلد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ممالک سبکدوش سفیروں کو چارج چھوڑنے کیلئے ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم علی جہانگیرصدیقی نے چارج چھوڑنے کیلئے دو ہفتے کا وقت مانگا تھاجس پر وزارت خارجہ نے علی جہانگیرصدیقی کو مزید 2 ہفتے کا وقت دیا تھا۔ اب

پیر کو علی جہانگیر نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا، نئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسدمجید جلد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی جہانگیرصدیقی نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات بہتر حال میں چھوڑ کر جارہا ہوں، دونوں ممالک میں اعلی سطح پر رابطے ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ کینیڈا میں ہائی کمشنرطارق عظیم خان، سعودی عرب میں سفیرخان حشام بن صدیق چارج چھوڑ دیا، جبکہ مراکش، کیوبا اور سربیا میں سفیربھی چارچ چھوڑ چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…