اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ داعش کے خطرے کو نظرانداز کرنا خود فریبی کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے ٗنئے افغان وزیر داخلہ کو حقیقت کے ادراک کی ضرورت ہے ٗ وزیر صاحب! وقت آ گیا ہے کہ حقیقت کا سامنا کریں اور تخیلات سے باہر آئیں۔ پیر کو وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے افغان وزیر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ داعش کے
خطرے کونظرانداز کرنا خود فریبی کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ نئے افغان وزیر داخلہ کو حقیقت کے ادراک کی ضرورت ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ بطور شراکت دار آپ کو پاکستان کی ضرورت ہے یا پھر اپنی حکومت کی ناکامیوں کیلئے قربانی کا بکرا چاہیے ۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ وزیر صاحب! وقت آ گیا ہے کہ حقیقت کا سامنا کریں اور تخیلات سے باہر آئیں۔