پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ کب سنایا جائیگا؟جس خبر کا سب کو بے چینی کا انتظار تھا وہ آگئی

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ کب سنایا جائیگا، جس خبر کا سب کو بے چینی کا انتظار تھا وہ آگئی۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ آج اسلام آباد کی احتساب عدالت سنائے گی، جج ارشد ملک فیصلہ تحریرکر چکے ہیں اور اب اس فیصلے کی نوک پلک درست کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف

کی قسمت کا فیصلہ دوپہر 12بجے کے بعد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف عدالتوں نے پاناما کیس سے اب تک تمام اہم فیصلے جمعہ کے روز سنائے تاہم العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ پیر کو آ رہا ہے۔ نواز شریف کیخلاف جمعہ کے روز پہلا فیصلہ 20 اپریل 2017ء کو سنایا گیا، جب سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں اکثریت رائے سے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جس کے بعد اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو اقتدار سے الگ ہونا پڑا، عدالت نے اپنے فیصلے میں شریف خاندان کے خلاف نیب کو تین ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ 20 اکتوبر 2017 کو احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور ملزم قرار دیا تھا۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی 2018 کو سنا چکی ہے جس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی گئی تھی۔سزا کے بعد گرفتاری دینے کیلئے سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن سے 13 جولائی کو لاہور پہنچے تھے جب انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس کا احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا تھا اور نواز شریف، صفدر اور مریم کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا، اس فیصلے کے خلاف نیب کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…