بکتر بند گاڑی احتساب عدالت پہنچا دی گئی!! نواز شریف احتساب عدالت جانے سے پہلے کہاں پہنچ گئے وہاں کون کون ہے اور کیا باتیں ہو رہی ہیں؟ جانئے

24  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادکی احتساب عدالت کی جانب سے نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنائے جانے سے قبل نوازشریف عباس آفریدی کے فارم ہاؤس پہنچ گئے، وکیل خواجہ حارث سے مشاورت، حمزہ شہباز اور دیگر رہنما بھی موجود۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلے آج سنائے گی ۔ عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے

سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر اور آس پاس آج ایک ہزار کے قریب اہل کار تعینات ہیں، کمرۂ عدالت میں نواز شریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کے فیصلے کے موقع پر عدالت میں صرف 15افراد کے داخلے کی اجازت ہو گی، ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے رینجرز بھی موجود رہے گی۔جوڈیشل کمپلیکس اور اطراف کے علاوہ بھی اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ایک بکتر بند گاڑی بھی اسلام آبادکی احتساب عدالت پہنچا دی گئی ہے جو عقبی راستے سے لائی گئی۔نواز شریف احتساب عدالت میں آج اپنے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ سننے خود جائیں گے۔ نواز شریف نے احتساب عدالت جانے سے پہلےصبح سویرے عباس آفریدی کے فارم ہاؤس پہنچے جہاں ان کی اپنے وکیل خواجہ حارث سے مشاورت ہوئی ہے۔ اس موقع پر ان کے بھتیجے اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف اور شہبازشریف کی ملاقات کے دوران نون لیگی قیادت نے اتفاق کیا تھا کہ جو بھی فیصلہ آیا اس کے حوالے سے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا، فیصلہ خلاف آنے پر پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کیا جائے گا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے آج سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید ہاشمی، مریم اورنگزیب ، چوہدری تنویر و دیگر علی الصبح فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس پہنچ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…