جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

 17سا لوں میں پاکستان کتنے لاکھ افغان مہاجرین آئے اورکتنے مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی ہوئی ؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن) گزشتہ17سا ل کے عرصہ میں 43لاکھ 74ہزار204افغان مہاجرین جبکہ7لاکھ 79ہزار882افغان خاندان رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں، پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کی تعداد13لاکھ80ہزار ہے، نئے اندراج شدہ افغانی کی تعداد8لاکھ 79ہزار ہے جبکہ غیر اندراج شدہ افغانیوں کی تعداد تقریباً پانچ لاکھ کے قریب ہے،

آن لائن کے پاس سرکاری دستاویزات کے مطابق حکومت پاکستان افغانستان اور یو این ایچ سی آر کے مابین ہونے والے سہ فریقی معاہدے کے تحت موجودہ سال میں14017افغان مہاجرین سمیت 2002سے لیکر 30نومبر 2018ء تک 4.3ملین افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں اندراج شدہ افغانیوں کو پی او آر کارڈ ان کی شناخت کیلئے دیئے گئے تھے جو ان کی اپنے ملک میں اضاکارانہ طور پر واپسی تک انہیں پاکستان میں عارضی طور پر قیام کرنے کی اجازت دیتے ہیں، وفاقی کابینہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً منظور کردی پالیسی کے مطابق ان افغان مہاجرین کا انتظام کہا جاتا ہے اور انہیں وطن واپس بھیجا جاتا ہے رواں سال کے دوران وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں جو 27دسمبر 2018ء میں پی او آر سہ فریقی معاہدہ کی قانونی حیثیت میں30جون 2019ء تک توسع کر دی ہے، 2013ء میں6318خاندان اور31224افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر وطن واپس لوٹ گئے ہیں، 2014ء میں2684خاندان اور12991افغانی مہاجرین واپس گئے،2015میں11469خاندان اور58211افغانی شیری واپس گئے ہے2016میں59020خاندان اور381275افغانی واپس گئے، 2017میں14068خاندان اور59020افغان مہاجرین واپس گئے،2018میں30نومبر تک3574خاندان اور14017افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر واپس چلے گئے ہیں،2002سے لیکر30نومبر2018ء تک کل779882خاندان اور4374204افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر واپس گئے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…