پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

نیب ریفرنسز کا فیصلہ، وفاقی دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات،ہزاروں سیکورٹی اہلکار تعینات،نوازشریف کیلئے خاص انتظامات مکمل

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کیخلاف دو نیب ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کا فیصلہ آج پیر کو سنایا جائے گا اور اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے احتساب عدالت سمیت شہر بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد وقار الدین سید سمیت دیگر سینئر افسران نے بھی احتساب کورٹ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کمرہ عدالت میں مسم لیگ (ن) کے وکلا، رہنماؤں سمیت 15 افراد کو احتساب کورٹ کی طرف سے داخلے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ عدالت کے اطراف پولیس کے ایک ہزا ر اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ کمرہ عدالت میں نواز شریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے آنسو گیس کے 400 اضافی شیل، ربڑ کی گولیاں اور ڈنڈ ا بردار 12 اسپیشل اسکواڈز بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔ قیدیوں کی 8 وینز سٹی زون کے اہم مقامات پر موجود ہوں گی۔ چاروں زونل ایس پیز اپنے علاقوں میں صورتحال کی مانٹیرنگ کر یں گے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر شام سے ہی پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو پکڑنے کے لئے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔وفاقی پولیس کے سینئر آٖفیسر کے مطابق آج کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو احتساب عدالت نہیں جانے دیا جائے گا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز اور ایف سی کے جوان بھی تیار رہیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…