ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

نیب حکام نے 72 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی فہرست حاصل کر لی ،تمام سوسائٹیوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن) نیب حکام نے راولپنڈی میں قائم72 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی فہرست حاصل کر لی ہے۔ پنجاب پرائیویٹ ہاوسنگ اسکیم و لینڈ سب ڈویژن ہاوسنگ سوسائٹی لاء 1976 کے ایکٹ12(5) کی خلاف وزری پر بنائی جانے والی تمام سوسائیٹوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں راولپنڈی کی غیر قانونی سوسائٹیوں کے دفاتر سر بمہر (سیل)کئے جائیں گے

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پرراولپنڈ ی راول ٹاؤں میں قائم 35جبکہ پوٹھوہار ٹاؤن میں قائم37سوسائٹیوں سمیت مجموعی طور پر 72سوسائٹیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس ضمن میں حکومتی محکموں کی جانب سے عوام کو بذریعہ اشتہار غیر قانونی سوسائٹیوں میں خرید وفروخت منع کیا گیاتھا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی میں بغیر تصدیق کے اراضی کے خرید و فروخت سے لاکھوں لوگ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی گنوا بیٹھتے ہیں مذکورہ ہاوسنگ سوسائٹی مالکان پنجاب پرائیویٹ ہاوسنگ اسکیم و لینڈ سب ڈویژن ہاوسنگ سوسائٹی لاء 1976 کے ایکٹ12(5) کے قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں جبکہ ان کے پاس کسی بھی قسم کا کوئی بھی این او سی بھی نہیں ہے اس حوالے سے پنجاب حکومت اور نیب کی جانب سے بھی ضلعی حکومتوں کو تمام غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے یادرہے کہ راول ٹاؤن میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز نیشنل ٹاؤن،گلشن اقبال موضع موہری غزن دھمیال کیمپ،خیابان ملت،او جی ڈی سی ایل ایمپلائز کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی موضع داہگل اڈیالہ،آزاد کشمیر ریڈیو کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ،گلشن علی وطن بلڈرز ،جنجوعہ ٹاؤن،جناھ ٹاؤن ،خیبر ہاوسنگ سوسائٹی،ثمرزار ہاوسنگ پراجیکٹ،خیابان قائد، حمزہ ٹاؤن اڈیالہ،گلبرگ ٹاون،لائرز کواپریٹوہاوسنگ سوسائٹی،گلزار ہاوسنگ اسکیم کوٹھہ کلاں،رسول ٹاؤن سیلیکون ریلی،الحرم سٹی ٹو،اسلام آباد ٹیلی کمیونیکشن ہاوسنگ اسکیم،

گارڈن ٹاؤن شپ مدینہ،ائر پورٹ ایمپلائز کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی گلزار قائد،سنگھر ٹاؤن،موضع گنگال سروس روڈ،فضل ٹاؤن فیز ۱،۲ائر پورٹ لنک روڈ،پام سٹی سکیم ۳،لائرز ٹاؤن شپ کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ،ٹی اینڈ ٹی کالونی مورگاہ،المسلم اسٹیٹ اڈیالہ روڈ ،جابر کالونی ،عثمان بلاک ائر پورٹ لنک روڈ ،جوبلی ٹاؤن مہری غزن دھمیال روڈ،فیڈریشن آف ایمپلائز کواپریٹو ہاوسنگ اسکیم ،نیشنل ٹاؤن جٹال چکری روڈ نام کی سوسائٹیز موجود ہیں جبکہ پوٹھوہار ٹاؤن میں البدر موٹر وے سٹیء ،نائٹ فورمین سٹی ،گلشن مصطفی،جمون کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی ،خیبر ماڈل ٹاؤن ،سارہ ٹاؤن ،الابراہیم سٹی ،ایس ایس آر اینڈ کو ،الجنت سٹی،الحرمین سٹی ،ہیون گارڈن،

علی مولا موٹر وے سٹی،کلاسک سٹی ،دوبئی سٹی ،راولپنڈی گرین سٹی،گلشن شہر یار،گلشن سبحان،گلشن محمدی،گلشن بٹگرام،حنا ٹاؤن،انڈس سٹی ،اسلام آباد گرین ویلی،جعفریہ ٹاؤن،خان ماڈل ٹاؤن ،خیبر سٹی ،خیبر گارڈن،نیلم ویلی،موٹر وے ویو سٹی،نیشنل ایگرو سوسائٹی،نیو اسلام آباد سٹی ،نیو اسلام آباد فارمنگ،پارک ہاوسنگ سوسائٹی ،پیس سٹی ،راول گارڈن،سعد ٹاؤن،صالح ٹاؤن،صنم ویلی،اسامہ ٹاؤن،عنایت سٹی وغیرہ شامل ہیں ذرائع سے معلوم ہوا کہ پنجاب حکومت کی ہدائیت پرکمشنر راولپنڈی نے جعلی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن تیاریاں مکمل کر لی اور ان غیر قانونی سوسائٹیوں کے دفاتر سر بمہرکر کے انکے خلاف پنجاب پرائیویٹ ہاوسنگ اسکیم و لینڈ سب ڈویژن ہاوسنگ سوسائٹی2010 کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے اگلے مرحلے میں سوسائٹی مالکان کے خلاف مقدمات کا اندارج کروایا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…