پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان پرزکواۃ کے پیسوں میں خورد برد سمیت انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نعیم الحق کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ہی اپنے ساتھ اور گھر میں چور بٹھا کر دوسروں پر چوری کا الزام لگا سکتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نعیم الحق کے بیان پر برہم، کہتی ہیں نعیم الحق کی وجہ شہرت اور عمران خان کے ساتھ دوستی پورا پاکستان جانتا ہے، صرف عمران صاحب ہی اپنے ساتھ اور گھر میں چور بٹھا کر دوسروں پر چوری کا الزام لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی کی اربوں روپے کی

منی لانڈرنگ، زکوۃ کے پیسوں میں خورد برد اور علیمہ خان کے اربوں روپے کی بیرون ملک خفیہ جائیدادوں کا جواب دیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جہانگیر ترین کی مسلمہ چوری اور فیصل واڈا کی غیر ظاہر کردہ غیر ملکی جائیدادوں پر عمران خان کیوں خاموش تماشائی ہیں؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کیسا احتساب ہے جو شہباز شریف کا میڈیکل تو روک سکتا ہے لیکن عمران خان سے ہیلی کاپٹر کا نہیں پوچھ سکتا؟ تین سال گزرنے کے باوجود نیب نواز شریف صاحب کے خلاف کسی بھی بدعنوانی، کرپشن اور کک بیکس کا الزام تک نہیں لگا سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…