اسلام آباد(آئی این پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جولائی تااکتوبر نجی شعبے کو قرضوں میں 227فیصد اضافہ ہوا، مالی سال کے پہلے چار ماہ میں نجی شعبے کو 360ارب کے قرض دیئے گئے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر خزانہ اسد عمر نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ موجودہ حکومت کے فیصلوں کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، اقتصادی اشاریوں میں بہتری آرہی ہے، جولائی تااکتوبر نجی شعبے
کو قرضوں میں 227فیصد ہوا۔مالی سال کے پہلے چار ماہ میں نجی شعبے کو 360ارب کے قرض دیئے گئے۔ جولائی تا نومبر 212ارب روپے کے زرعی قرضے دیئے گئے۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں نجی شعبے کو 110ارب کے قرض دیئے گئے تھے۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں زرعی قرضوں کا حجم 156ارب روپے تھا۔ گذشتہ سال کی نسبت زرعی قرضوں میں 36فیصد کا اضافہ ہوا۔